بار کونسل اگر شہید وکلاءکے اہل خانہ کو انصاف نہیں دلا سکتی تو عدم وانصاف کی فراہمی کی بات نہ کرے،ناصر شیرازی

06 May 2017

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ان دنوں سرزمین شہداء ڈیرہ اسماعیل خان کے دوروزہ دورے پر ہیں ، اپنے دورے کے پہلے روز انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈیرہ اسماعیل خان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے تحت منعقدہ شہدائے ڈی آئی خان بار ایسوسی ایشن کی یاد میں پہلی بار منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خصوصی خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم نے ہمیشہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مظلوموں کے حق میں موثر آواز اٹھائی ہے او ر آئندہ بھی اٹھاتی رہے گی،انہوں نے کہا کہ اگر بار کونسل اپنے شہید اراکین کے اہلخانہ کو انصاف نہیں دلا سکتی اور اپنے شہیدوں کے حق  کیلئے حکومت پر دبائو نہیں ڈال سکتی تو اس کا مطلب بار عدل وانصاف کے قیام کی بات ہی نہیں کرسکتی ،لہذٰا بار ایسوسی ایشن کو شہید وکلاء سمیت ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام شہداء  کو انصاف دلانے کے لیئے ٹھوس  حکمت عملی مرتب  کرنی ہو گی، انہوں نے بار ایسوسی ایشن کو پہلی مرتبہ اس بامقصد پروگرام کے انعقاد اور شہداء کی یاد آوری پر تمام اراکین بار کونسل کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران اور اراکین بھی موجود تھے جنہوں نے سید ناصرعباس جعفری کا تعزیتی ریفرنس میں آمد پر استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree