وحدت نیوز(لاہور) جمعیت علمائے پاکستان نیازی گروپ کے زیراہتمام مولانا عندالستاز نیازی مرحوم کی برسی کے موقع پر لاہور پریس کلب میں منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مولانا عبدالستار نیازی اتحاد امت اور امن کے داعی تھے،قابل فخر و قابل ستائش ہے کہ آج مولانا عبد الستار نیازی کے حقیقی وارثان اتحاد وحدت کے پرچم تھامے وطن عزیز سے فرقہ واریت تکفیریت کے خاتمے کے لئے صف اول میں کھڑے ہیں،دشمن ہمیں فرقوں میں تقسیم کرکے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے سرگرم ہیں،عالمی اسکتباری قوتیں مسلکی بنیاد پر اتحاد بناکر مسلم امہ کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں ایسے میں اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت مشرقی وسطی میں جاری پراکسی وار میں دھکیلنے میں بظاہر کامیاب نظر آرہے ہیں اب بھی وقت ہے کہ پاکستان میں موجود اسلامی تحریکیں دشمن کی اس سازش کیخلاف ہوش کے ناخن لیں اور اس خطرناک کھیل سے وطن عزیز کو دور رکھیں ابھی ہم افغان وار کے قرض اتارنے میں مصروف ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ اتحاد میں شامل ہو کر ایک اور دلدل میں پھنس جائیں،سید اسد عباس نقوی نے ملی یکجہتی کونسل کے رہنما لیاقت بلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت ص کوکوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا لیکن ملی یکجہتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ جھوٹے توہین رسالت کے الزام لگانے والے کو بھی اسی سزا کی تجویز پیش کریں جو توہین رسالت کے مجرم کے لئے آئین میں درج ہیں،سیمینار میں اہلسنت کے جید علماو مشائخ نے بھی خطابات کئے۔