وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی کوآرڈینٹر شعبہ سیاسیات آصف رضا ایڈوکیٹ کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جسمیں رکن شوری عالی سیکرٹری آئمہ جمعہ و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی،رکن شوری عالی وممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان آغا رضا، کوئٹہ ڈویژن سیکرٹری جنرل اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی ،اجلاس میں آئندہ الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلہ جات ہوئے جسمیں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان پورے پاکستان کی طرح کوئٹہ ڈویژن میں بھی بھر پور سیاسی کردار ادا کریگی اور کوئٹہ ڈویژن کے (3) تین صوبائی اور (2)دو قومی اسمبلی کے حلقوں میں اپنے امیدوار دیگی۔مجلس وحدت مسلمین عوامی امنگوں کی ترجمان ایک معتدل اور روشن خیال مذہبی سیاسی جماعت ہے اسی لئے ہم سیا سی اور جمہوری اداروں کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ آئینی اور اخلاقی حدود میں رہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کی بھر پور کوشش کی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیکر ہم اپنے بہترین اور ایماندار امیدواروں کے ذریعے عوام کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچا سکتے ہیں ۔2013ء کے الیکشن میں حصہ لینے کا بھی یہی مقصد تھا جس میں اللہ تعالیٰ نے ہماری بھر پور مدد فرمائی،اسکے علاوہ ہمارے شہداء کے لہو کی تاثیر تھی کہ ہمیں اپنے مقصد میں کامیابی حاصل ہوئی اور عوامی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے ہمارے عوامی نمائندوں نے اب تک ایک مثال کارکردگی پیش کی ہے ۔