وحدت نیوز(اسلام آباد) 21مئی کو نشتر پارک کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کا انعقاد پُر امن پاکستان کے لیے ایک موثر آواز ثابت ہو گی۔کانفرنس میں سندھ بھر سے کارکن اور اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ مختلف جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔کانفرنس کے انتطامات کو حتمی شکل دینے کے لیے وحدت ہاؤس کراچی میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کابینہ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ علامہ مختارامامی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مستونگ اور گوادر میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد قوتیں ایک پھر سر اٹھا رہی ہیں۔جب تک ان کو سختی سے کچلا نہیں جاتا تب تک وطن عزیز کی سلامتی پر خطرات منڈلاتے لائیں گے۔پاکستان کے امن و استحکام کو تباہ کرنے والے عناصر بے رحمانہ سلوک کے مستحق ہیں۔ان سے ہمدردی رکھنے والے کبھی بھی ملک کے دوست نہیں سکتے۔پاکستان میں لشکر جھنگوی سمیت دیگر کالعدم جماعتوں کی بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے پشت پناہی کے واضح شواہد مل چکے ہیں ان کے خلاف فیصلہ کن کاروائی میں کسی رکاوٹ کو حائل نہ ہونے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے پاکستان کے لیے جدوجہد مجلس وحدت مسلمین کے منشور کا حصہ ہے جو قائد و اقبال کے خوابوں کی حقیقی تعبیر ہو۔ہم اس ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں۔اجلاس میں میثم عابدی،علامہ مبشر حسن اور علی حسین نقوی سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔اجلاس میں مرکزی ورکنگ کمیٹی اور کانفرنس کے انتظامی معاملات کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان ہوا۔اجلاس میں کانفرنس کے حوالے سے اس وقت تک کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔شرکا کی طرف سے اس امر کو یقینی بنانے کافیصلہ بھی کیا گیا کہ کانفرنس میں موثر افرادی قوت کا بھرپورمظاہرہ کیا جائے گا۔