وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بحرین میں عوامی بیداری کی تحریک کو بزورطاقت روکنے اور آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی بلاجواز نظر بندی اور جبری ملک بدری کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمہوری جدوجہد ہر مملکت کے آئین میں جائز قرار دی گئی ہے، جسے ریاستی طاقت کے ذریعے روکنا غیر جمہوری اور غیر قانونی فعل ہے، نہتے بحرینی عوام اور ہردل عزیز مذہبی رہنماآیت اللہ عیسیٰ قاسم پر آل خلیفہ کی آمر حکومت کے مظالم پراقوام عالم کی خاموشی قابل مذمت ہے،جارح بحرینی حکومت کرائے کے قاتلوں کی مدد سے مظلوم عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، بحرینی عوام پر جاری آل خلیفہ حکومت کےجبر واستبداد کے پیچھے دراصل امریکی اور سعودی مفادات کارفرما ہیں ، حالیہ دنوں فتنہ پرست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت ریاض میں ہونے والی نام نہاد اسلامی اتحادی ممالک کی کانفرنس کے بعد سے بحرین ، یمن اور خود سعودیہ عرب کے شیعہ نشین علاقوں العوامیہ وغیرہ میں مظالم میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن ، بحرین اور سعودی عرب میں جاری پر امن عوامی حریت پسند تحریکیں اپنے اپنے فاسد ، جابر اور ظالم حکمرانوں کے آگے سرتسلیم خم نہیں کریں گی، دنیا بھر میں جمہوریت کے نفاذکا ڈھول پیٹنے والی خلیجی شاہی حکومتوں نے خود اپنی ریاستوں میں عوام کو ووٹ کی طاقت سے محروم رکھا ہوا ہے، مذہبی اقلیتوں کے ساتھ رواغیر انسانی سلوک کی جتنی سنگین مثالیں ہمیں سعودیہ عر ب اور بحرین میں دکھائی دیتی ہیں اور کہیں نظر نہیں آتیں ، انسانی حقوق کا دم بھرنے والی تنظیمیں ، عالمی برادری، اوآئی سی اور اقوام متحدہ کی مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں آمر حکومتوں کی جانب سے انسانیت سوز مظالم پرخاموشی اور تماش بینی قابل مذمت عمل ہے ، پاکستانی دفتر خارجہ بحرینی اور سعودی حکومتوں سے اپنے شہریوں سے برتے جانے والے شرمناک رویئے پر سفارتی سطح پر احتجاج کرے۔