شیخ رشید احمد کے ساتھ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر پیش آنے والا واقعہ سیاسی اقدار کی پامالی کی بدترین مثال اورانتہائی غیر اخلاقی اقدام ہے، ناصرشیرازی

08 June 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سینئر سیاستدان وممبر قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کے ساتھ مسلم لیگی کارکن ملک نور اعوان کی طرف سے ناروا رویہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے پارلیمان کی توہین قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک مقتدر قانون ساز ادارہ ہے جس کا احترام سب پر عائد ہوتا ہے۔اگر کسی بھی شخص کا کسی سیاستدان سے ذاتی جھگڑا ہے تو اسے گھروں میں حل کیا جانا چاہیے۔ایوان کا تقدس اس بات کی قطعاََ اجازت نہیں دیتا کہ اسے کسی کی تضحیک کے لیے استعمال کیا جائے۔پارلیمان کے باہر پیش آنے والے مذکورہ واقعہ ممبر قومی اسمبلی کے ساتھ کھلی بدمعاشی ہے۔قومی اسمبلی کے سپیکر کو اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لینے چاہیے اور واقعہ کے پس پردہ محرکات کا جائزہ لے کر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس بہت سارے’’گلو بٹ‘‘ موجود ہیں جنہیں شرفاء کو دبانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔حالیہ واقعہ سیاسی اقدار کی پامالی کی بدترین مثال  اورانتہائی غیر اخلاقی اقدام ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree