ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس کا مستونگ میں چینی باشندوں کے قتل پر چینی حکومت سےاظہار تعزیت

09 June 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان کے علاقے کوئٹہ  سے اغوا کئے جانے والے دو چینی شہریوں کی ہلاکت کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چین کی حکومت سے تعزیت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات پاک چائنا اقتصادی راہدری کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے اور تعلقات خراب کرنے کی سازش ہیں۔بھارت اور امریکہ سمیت بعض خلیجی ممالک اس منصوبے کے شدید مخالف ہیں کیونکہ یہ وطن عزیز کی ترقی ا ور معاشی استحکام کی کلید ہے۔ مذکورہ ممالک بلوچستان اور سی پیک کی گزر گاہوں میں اس طرح کی سنگین کاروائیاں کر کے اس منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں اس حقیقت کا درک نہیں کہ پاک چائنا تعلقات ناقابل شکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی باشندوں کے قتل کی اطلاع افسوسناک ہے۔اس واقعہ میں داعش اور بلوچستان کی کالعدم مذہبی جماعتیں ملوث ہیں۔ان جماعتوں کے خلاف بھرپور کاروائی ازحد ضروری ہے۔مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے داعش کے اہم ٹھکانے کو نشانہ بنایا جانا حوصلہ افزا ہے۔دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیموں کے خلاف قومی سلامتی کے اداروں کی طرف سے کاروائیاں تیزکرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان مذموم عناصر کو سنبھلنے کا موقعہ نہ مل سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree