علامہ راجہ ناصرعباس کا داعش کی جانب سے کربلائے معلیٰ میں خودکش حملے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار مذمت

10 June 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کربلاٰ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں بیس سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش عالمی امن کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔اس کا وجود نا صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔مسلمانوں کی بربادی پر تماش بین کا کردار ادا کرنے والوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ دہشت گردی کی اس آگ کو اگر ٹھنڈا نہ کیا گیا تو کل یہ کسی کے بھی دامن سے لپٹ سکتی ہے۔ نظریاتی اختلاف رکھنے والے مسلم ممالک کو داعش کی حالیہ کاروائیوں پر مطمئن ہونے کی بجائے امت مسلمہ کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔دہشت گردی کا تدارک دور عصر کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔داعش امریکہ اور اسرائیل کی بنائی ہوئی تنظیم ہے جس نے ماضی میں انبیاکرام اور صحابہ کرام کی قبروں کو مسمار کر کے ان کے اجساد مبارک کی توہین کی ہے۔داعش اپنے آقاؤں کے حکم پردین کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کے چہر ے کو مسخ کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان ،ایران ،عراق سمیت پورے عالم اسلام میں داعش کی وحشیانہ کاروائیاں امریکی واسرائیلی ایجنڈے کی تکمیل ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنا اور اسلام کو بدنام کرنا ہے۔پاکستان میں چینی باشندوں کا قتل اور کربلا میں خودکش دھماکے کا حالیہ واقعہ داعش کی مذموم کاروائی اور صیہونی سازش ہے۔مسلمانوں کے مقامات مقدسہ کو نشانہ بنانا داعش کے اہداف میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ کربلامیں دہشت گردی کا حالیہ واقعہ افسوسناک ہے۔اس طرح کے واقعات سے لوگوں کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔داعش اور اس کی فکری و مالی معاونت کرنے والوں کا بھی محاسبہ کرنا ہو گا چاہے وہ جس روپ اور جس ملک میں ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree