مولاعلیؑ کی شان میں گستاخی کے مرتکب تکفیری ملا کو توہین اہلبیت ؑکے جرم میں گرفتارکرکےمقدمہ درج کیاجائے،علامہ راجہ ناصرعباس

18 June 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے سلسلے میں ملک بھر میں جلوس شبیہ تابوت برآمد کیے گئے،جن میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔کراچی ،لاہور،کوئٹہ،پشاور،اسلام آباد،راولپنڈی،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک کے بڑے شہروں کے مرکزی جلوسوں میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی رہنما ؤں علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مختار امامی ،علامہ باقر زیدی،علامہ مبارک موسوی،علامہ مقصود ڈومکی سمیت دیگر شخصیات اور وحدت سکاؤٹس کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے امیر المومنین حضرت علی ؑ کے چہرے کی طرف دیکھنے کو عبادت قراردیا ہے ۔پوری کائنات میں کسی دوسری شخصیت کو یہ شرف حاصل نہیں۔حضرت علی ؑ کی محبت ہر دور میں مومن اور منافق کی پہچان رہی ہے۔استعماری و سعودی ٹکروں پر پلنے والے نام نہاد علما اس ملک کو ایسی ریاست میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جس میں فرقہ واریت اور نفرت کا راج ہو۔انہوں نے ایک روزنامے میں ایک ناصبی ملا کی طرف سے حضرت علی علیہ السلام کی شان میں اہانت آمیز رویہ اختیار کرنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مضمون ملک میں آگ لگانے کی ایک سازش ہے ۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس شخص کو اہلبیت اطہار علیہم السلام کی توہین کے جرم میں فوری طور پر گرفتار کر کے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔اگر ذمہ دار اداروں کی طرف سے اس مضمون نگار کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی تو پھر احتجاج سمیت تمام قانونی و آئینی حق استعمال کرنے کے آپشن ہمارے پاس موجود ہیں۔

انہوں نے کہا مولا علیؑ کے عادلانہ کردار اور تقوی کی غیر مذاہب بھی مثالیں پیش کرتے تھے۔دور عصر کی خارجی قوتوں کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے امیر المومنین حضرت علی ؑ کے سیرت و کردار کو اپنی عملی زندگیوں میں ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ملک کے دوسرے شہروں میں بھی مقررین نے عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے مولائے کائنات کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔شہادت مولائے کائنات امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے سلسلے میں کراچی میں مرکزی مجلس عزا ٹھیک 10 بجے نشتر پارک میں شروع ہوئی جس سے معروف عالم دین مذہبی اسکالر علامہ ریاض جوہری نے خطاب کیابعد ازاں نشتر پارک سے جلوس برآمد ہوا جس کی قیادت بوتراب اسکاوٹ نے کی۔ آئی ایس او کے زیر اہتمام نماز ظہرین دوران مرکزی جلوس مسجد و امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ پر مولانا شاہد رضا کاشفی کے زیر اقتداء ادا کی گئی۔ ملک بھر میں جاری کالعدم جماعتوں کی فعالیت اور شیعہ بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی ہوا۔ بعد از احتجاج و جلوس عزاء اپنے مقررہ راستوں نشترپارک ،نمائش چورنگی،سی بریز ،صدر دواخانہ،ایمپریس مارکیٹ ،تبت سینٹر،ریڈیو پاکستان،بولٹن مارکیٹ،لائٹ ہاوس سے ہوتا ہوا خوجا مسجد کھارادر سے حسنیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree