وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مشترکہ یوم القدس کے انعقاد اور ملی وحدت وانسجام کی خاطر سوشل میڈیا پر آن لائن پٹیشن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری اپنے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں یتیمان آل محمد ﷺ کے حقوق کی جدوجہد کیلئے ، دشمن کامقابلہ کرنے کیلئے، مظلوموں کی حمایت کرنے کیلئے اور بین الاقوامی سطح کے اوپرمقاومت کو سپورٹ کرنے کیلئےپاکستا ن کے اہل تشیعو میں اندرونی انسجام انتہائی لازم اور ضروری ہے، داخلی وحدت کی بہت زیادہ ضرورت ہے ،کوئی بھی ذی شعور اس کی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتاجن دوستوں نے مشترکہ یوم القدس اور اتحاد بین المومنین کے حوالے سے آن لائن پٹیشن کا آغاز کیا ہے اس کی مکمل حمایت کرتا ہوں یہ وقت کی ضرورت ہے اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے اس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتا ہوں یونٹی اور انسجام کیلئےمجھے جہاں جس وقت بلایا جائے گا میں آوں گا بغیر کسی شرط کے، انہوں نے کہاکہ ابھی گذشتہ ماہ ملی یکجہتی کونسل کے سربراہی اجلاس میں نے رائے دی تھی کے موجودہ عالمی اور مقامی حالات کے پیش نظر وقت کا تقاضہ ہے کہ شیعہ سنی جماعتیں ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے مل کراسلام آبادمیں یوم القدس منائیں اس حوالے سے تمام امور طے پا چکے تھے، کمیٹی بن گئی ہم نے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا، لیکن آخری وقت میں ہمارے بعض رفقاء اس سے علیحدہ ہو گئے اور اتحاد اور وحدت کی جانب یہ اہم قدم ثبوتاژ ہو گیا، ایسے وقت میں کے جب عربوں نے مسئلہ فلسطین کو بیچ ڈالاہے ضروری تھا کہ پاکستان کے شیعہ اور سنی مل کر یوم القدس شایان شان انداز میں مناتے اور عالمی صیہونزم او ر عالمی استعمار کو یہ پیغام دیتے کہ پاکستان کے شیعہ سنی عوام اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو نہیں بھولے،لہذٰا میں ملی وحدت کیلئے اس آل لائن پٹیشن کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتا ہوں مجھے جب جہاں بلائیں گے میں حاضر ہو جاوں گا۔