کوئٹہ میں دہشت گردی، انسانی جانوں کے ضیاع پر ایم ڈبلیوایم کا اظہار افسوس ومذمت

24 June 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) آئی جی آفس کوئٹہ کے باہرسفاک دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر مجلس وحدت مسلمین نے شدید غم وغصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری مذمتی بیان میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ملک دشمن عناصر نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا ہے، کوئٹہ میں دہشت گردانہ کاروائی آپریشن رد الفسادکی کامیابی پر سوالیہ نشان ہے،گرفتار بھارتی جاسوس  کلبھوشن یادیوکی جانب سے کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں دہشت گرد حملوں میں راءکے ملوث ہونے کے دعوے کے باوجود اس طرح کا سنگین حملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ، بلوچستان میں موجود راءکا نیٹ ورک اب بھی پاکستان دشمن کاروائیوں میں ملوث جن میں کالعدم مذہبی جماعتوں کے کارندے سر فہرست ہیں ، دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں اچھے برے اپنے پرائے کی تفریق کسی صورت وطن عزیز کو اس کا کھویا ہوا امن واپس نہیں لوٹا سکتی ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے آئی جی آفس کوئٹہ کے باہر قومی سلامتی کے دشمنوں کے بے رحمانہ حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع بالخصوص  شہید ہونے والے درجن بھر  سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے شہادت کو قومی نقصان قرار دیا ، انہوں نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین رنج وغم کے اس سنگین موقع پر آپ کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، انہوں نے شہداء کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی خصوصی دعا بھی کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree