وحدت نیوز(چکوال) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور سیکریٹری تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی کا چکوال کے علاقے گاھی میں نماز جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چھ اگست کو وارثین شہداء شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی مہدیؑ بر حق کانفرنس کے عنوان سے منائیں گے اور پیروکاران امام عج ساری دنیا کو تشیع کی عظمت اور زمینہ سازی انقلاب مہدی عج کا پیغام دیں گے۔
علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام اگر اب تک زندہ و جاوید ہے تو یہ خون شہدا کی وجہ سے ہے اگر امام حسین علیہ اسلام قیام نہ کرتے اور راہ خدا میں اپنے اصحاب و انصار کی قربانی پیش نہیں کرتے تو اسلام وہی پر دفن ہوجاتے۔لیکن شہداء کے بعد سب سے بڑی زمہ داری وارثین شہدا پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اس خون ناحق کو رائیگاں جانے نہ دیں اور شہید کی افکار و نظریہ کو زندہ رکھیں۔وارث شہدا شہید کے رشتہ دار نہیں ہے بلکہ کوئی بھی فرد راہ خدا میں دیں کی سربلندی کی خاطر شہید ہوجائے تو پورا مکتب اس کا وارث بن جاتا ہے اور ہم سب پر فرض ہے کہ اس خون کی پاسداری کریں۔ اگر ہم یعنی وارث شہید قائد اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں تو زمانے کے طاغوت اپنے منصوبوں میں ناکام ہو جائیں گے۔ انشااللہ ہم 6 اگست کو مہدی بر حق کانفرنس میں یہ بتا دیں گے کہ ابھی وارث شہید زندہ ہے اور انقلاب مہدویت کے لئے زمینہ سازی کر رہے ہیں۔