وحدت نیوز(چکوال) برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی چھ آگست کو اسلام آباد میں مہدیؑ بر حق کانفرنس کے عنوان سے منائی جائے گی چونکہ شہید قائد نے اسلام حقیقی کی حفاظت اور مہدی برحق عج کے لئے زمینہ سازی کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی ہے، افکار عارف حسین الحسینی کو زندہ رکھنا ہم سب پر فرض ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری تعلیم و مرکزی کنوینرمہدی ؑ برحق کانفرنس نثار علی فیضی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جامعہ مسجد بقیته اللہ جھامرہ میں جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا مذید کہنا کہ پاراچنار کے مومنین نے استقامت کا مظاہرہ کر کے وارث شہدا ہونے کا حق ادا کیا ہے اور وطن عزیز کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے میں سلام پیش کرتا ہوں مکتب تشیع کے باشعور علما و جوانوں کو جنہوں نے اس مشکل وقت میں صبر و استقامت اقامت کا مظاہرہ کیا۔ برادر نثار فیضی کا کہنا تھا مہدی برحق کانفرنس وطن عزیز میں موجود مظلومین و وارثین شہداء کے لئے امید کی کرن ہے، مکتب تشیع کا یہ اعجاز ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے شہدا کو فراموش نہیں کرتے اور نہ ہی کسی ظالم سے خوف کھاتے ہیں۔ ہم نے ہر دور میں حق کی بات کی ہے اور حق کی خاطر جان و مال کی قربانیاں دی ہیں لیکن کبھی کسی ظالم حکمران کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ مہدی برحق کانفرنس وارثین شہدا کی آواز ہے چوں شہدا کی مشن کو جاری رکھا ہم سب پر فرض ہے اور انشااللہ 6 آگست کو اسلام آباد میں عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا اور آپ تمام عاشقان امام مہدی سے شرکت کی اپیل ہے۔ بعد از جمعہ برادر نثار فیضی نے جھامرہ میں خواتین کے اجتماع سے بھی خطاب کیا اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔