وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی برسی کے موقع پر مہدی ؑ برحق کانفرنس کا انعقاد نیو پریڈ گراونڈ میں کیا گیا جس میں شیعہ سنی علماء ومشائخ بشمول جمیعت علمائے پاکستان (نیازی)کے چیئرمین پیر معصوم شاہ نقوی، ڈاکٹر امجد چشتی، سربراہ اتحاد امت مصطفیٰ پیر شفاعت رسول نوری، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، مرکزی جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈہ پورو دیگر نے خطاب کیا جبکہ جلسہ عام سے خصوصی خطاب ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کیا،عوامی اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں مرد ، خواتین، بزرگوں ، جوانوں اور بچوں نے شرکت کی ، مہدی ؑ برحق کانفرنس کا آغا ز شام چار بجے ہونا تھا تاہم شرکا صبح سے ہی جلسہ گاہ میں پہنچناشروع ہو گئےتھے، جلسہ گاہ میں بیس ہزار کرسیاں لگائی گئیں،لنگر اور سبیل کا وافر انتظام موجود تھا،شدید گرمی کے باوجود خواتین ،بزرگوں اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، پنڈال پرجوش نعروں سے گونجتا رہا،جلسہ گاہ میں ہرجانب قومی وتنظیمی پرچموں کی بہار تھی۔