مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں عزاداری، عزاداراور عزاخانوں کی خدمت میں دن رات کوشاں

04 October 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) محرم الحرام کا چاند نظرآتے ہی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں قائم عزاداری سیل نے عزاداری ، عزاداراور عزاخانوں کی خدمت کیلئےکمر کس لی، مرکزی عزاداری سیل اور تمام صوبائی اور ضلعی عزاداری سیل میں شامل رہنماشب وروز کوشاں رہے، وحدت یوتھ کے رضا کارپورے ملک میں عشرہ محرم الحرام خصوصاًروز عاشوراجلوس ہائے عزا میں سکیورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے، ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے ملک کے مختلف شہرو ں میں سبیلوں کا اہتمام کیا گیا اور عزاداروں میں نیاز تقسیم کی گئی، جبکہ عزاداروں اور ماتم داروں کو ابتدائی طبی امداد دینے کیلئے میڈیکل کیمپس کا بھی اہتمام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے قائم کردہ عزاداری سیل نے علامہ عبدالخالق اسدی کی سربراہی میں ملک بھر میں جلوس ہائے عزا اور مجالس میں انتظامی وسکیورٹی امور میں معاونت کیلئے تمام صوبوں میں بھرپور فعالیت انجام دی، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیوایم کے اراکین عزاداری سیل نے ضلعی سطح تک سول اور عسکری انتظامیہ سے مضبوط روابط کے زریعے عزاداری سید الشہداء میں درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کوبروقت دور کرنے میں موثر کردار ادا کیا۔

کراچی میں علی حسین نقوی نے پولیس، رینجرز اور سندھ حکومت کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھ کر مختلف اضلاع میں بلدیاتی اور سکیورٹی مسائل کی نشاندہی کی انتظامیہ نے فوری ردعمل دکھایا۔وحدت یوتھ کے رضاکاروں نے ملک کے مختلف شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں محدود وسائل کے باوجود بہترین خدمات انجام دیں، وحدت یوتھ کے رضاکاروں نے مرکزی مجالس اور جلوس ہائے عزا میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیئے اور پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی مکمل معاونت کی، مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ ڈاکٹر یونس حیدری کے مطابق ملک بھر میں پانچ ہزار سے زائد یوتھ نے عزاداری کے اجتماعات میں سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ نے بھی عشرہ محرم الحرام اور عاشورہ کے موقع پر عزاداروں کی بھرپور خدمت جاری رکھی، کراچی ، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، گلگت بلتستان، مظفرآباد سمیت مختلف شہروں میں شربت او ر پانی کی سبیلیں لگائی گئیں اور نیاز امام حسین ؑ کثیرتعداد میں عزاداروں میں تقسیم کی گئی، ساتھ ہی عزاداروں اور ماتم داروں کو فوری ابتدائی طبی امداد دینے کیلئے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے مختلف شہروں کے مرکزی جلوسوں میں میڈیکل اور فرسٹ ایڈ کیمپس کا بھی انتظام کیا گیا، کراچی میں برآمد ہونے والے نو اور دس محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ایک بڑی سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں سےہزاروں  عزاداروں میں نیاز بھی تقسیم کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree