علامہ عباس کمیلی کی علامہ احمد اقبال سے پولیس اسٹیشن میں ملاقات، جیل بھرو تحریک کی حمایت کا اعلان

17 October 2017

وحدت نیوز(کراچی) سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کی سربراہی میں جعفریہ الائینس پاکستان اکے نمانئدہ وفد نے شاہرائے فیصل تھانے میں لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجاً گرفتاری دینے والے مجلس وحدت مسلمین پاکستانکے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کیا اور جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہرائے فیصل تھانے میں علامہ احمد اقبال رضوی سے ملاقات کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی نے لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی اور شیعہ مسلمانوں کے بنیادی آئینی و قانونی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف شروع کی گئی جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ محب وطن بے گناہ شیعہ افراد کی جبری گمشدگی نے ان تمام لاپتہ شیعہ افراد کے خاندانوں کیلئے انتہائی شدید مشکلات کھڑی کر دی ہیں، لاپتہ شیعہ افراد کے خانوادے شدید مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں، جن کے گز بسر کی و مالی آسودگی کی ذمہ داری ان لاپتہ شیعہ افراد کے کاندھوں پر تھی، بے گناہ شیعہ افراد کو جبری گمشدہ و لاپتہ کرنا ان کے خاندانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے اور متاثرہ خانوادے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ اپنے بے گناہ اسیروں کی بازیابی تک خاموش نہیں بیٹھے گی، ہم ملت جعفرہپ  پْرامن لوگ ہیں، ہمارا موازنہ دہشتگردوں اور قاتلوں کے ساتھ نہ کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک پوری ملت جعفریہ کی تحریک ہے، جو لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی تک مسلسل جاری رہے گی، ہم اپنا آئینی اور قانونی حق مانگ رہے ہیں، اگر ہمارے افراد کا نام کسی کیس میں ہے تو انہیں فی الفور عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اگر ان پر الزام نہیں ہے تو انہیں رہا کیا جائے۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے علامہ عباس کمیلی کے وفد کے ہمراہ ملاقات کیلئے آنے اور حمایت و اظہار یکجہتی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ جیل بھرو تحریک تمام لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی تک ہر صورت جاری و ساری رہے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree