وحدت نیوز (اسلام آباد) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ ، سابق صدر پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف سید پرویز مشرف کا مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کی گمشدگی اور کئی دن گزرنے کے باوجود عدم بازیابی پر اظہار تشویش،ناصر شیرازی کے اغوا کو کئی دن گزر جانے کے باوجود بازیاب نہ کروانے سے حکمرانوں کی عوامی مسائل میں دلچسپی کا پول کھل گیا ہے،آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں سید پرویز مشرف نے کہا کہ حکمران اقتدار بچانے میں مصروف ہیں جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے،حکمرانوں کے اس روئیے کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہیں یہ شرمناک رویہ ترک کرنا چاہیئے،انہوں نے مذید کہا کہ پریشانی کی اس گھڑی میں ناصر شیرازی کے اہل خانہ اور مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ دل و جان سے کھڑے ہیں،حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ناصر شیرازی کی فوری بازیابی کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں،ناصر شیرازی کو بازیاب کروا کر انہیں اغوا کرنے والوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔