کارکنان اور عوام جاتی امراء لاہور کے گھیراو کی تیاری کریں،ایم ڈبلیوایم/ آئی ایس او

20 November 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور آئی ایس او پاکستان کے رکن مرکزی نظارت سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کی عدم بازیابی اور پنجاب حکومت کی بے حسی کے خلاف پریس کلب کراچی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی،جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی،مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین اورآئی ایس او کے صدرمحمد یاسین سمیت مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی،شرکا نے پنجاب حکومت،شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی بھی کی۔

مقررین نے کہا کہ ایک ملک گیر سیاسی و مذہبی جماعت کے سینئر رہنما کو بیس روز قبل اغوا کیا گیاجس کے ذمہ دار رشہباز شریف،حمزہ شریف اور رانا ثنا اللہ ہیںCTD کے ذریعے ناصر شیرازی کو اغوا کرایا گیا اورآج بھی وہ سی ٹی ڈی کی غیر قانونی قید میں ہیں۔اس ملک میں جنگل کاقانون ہے،شریف خاندان نے وطن عزیز کو سلطنت شریفہ میں بدل دیا ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ناصر شیرازی کی بازیابی کو پولیس انتظامیہ نے جان بوجھ کر معمہ بنایا ہوا ہے۔پنجاب پولیس آئین و قانون کی پاسداری کی بجائے شہباز شریف کی تابعداری کا حق ادا کرر ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کی بازیابی میں دانستہ تاخیر ملت تشیع کے اضطراب میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ ہم نے اپنے حقوق کے لیے ہمیشہ آئینی راستہ اختیار کیا۔ناصر شیرازی کا جرم محض یہ تھا کہ انہوں نے اعلی عدلیہ کو فرقہ واریت کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش پر رانا ثنا اللہ کے خلاف پٹیشن دائر کی اور لاپتا افراد کی بازیابی اور ملک میں آئین کی بالادستی کی بات کی۔انہیں ریاستی اداروں کے ذریعے اغوا کر کے ملت تشیع کو دبانے کی کوشش دیوانے کا خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ظالم حکمرانوں کے خلاف ہماری رآئینی جدوجہد اسی عزم و استقامت کے ساتھ جاری رہے گی۔ملک میں تکفیری اور کالعدم مذہبی جماعتوں کو حکومت پنجاب کی مکمل حمایت حاصل ہے جب کہ محب وطن طاقتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔رانا ثنا اللہ حکومتی صفوں میں رہ کر کالعدم جماعتوں کی کھلم کھلا سرپرستی کر رہے ہیں جو ملک و قوم کے ساتھ سنگین غداری ہے۔ شریف خاندان نے وطن عزیز کو سلطنت شریفہ میں بدل دیا ہے۔ان خائن اور کرپٹ ملک دشمن حکمرانوں کہ دن گنے جاچکے ہیں۔کارکنان اور عوام جاتی امراء لاہور کے گھیراو کی تیاری کریں،نواز شریف کی طرح شہباز شریف اور پنجاب کے صوبائی وزرا بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کو صرف سزائیں دینا کافی نہیں بلکہ ملک و قوم کی لوٹی ہوئی رقم کی ایک ایک پائی ان سے وصول ہونی چاہیے تاکہ ملک ترقی و استحکام کی جانب سفر کر سکے۔

شرکا نے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے پُتلوں کو بھی نذر آتش کیا۔مقررین نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، اور چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے گزارش کی ہے کہ پنجاب حکومت کی اس لاقانونیت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ناصر شیرازی کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔ اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ناصر شیرازی کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔۔مذہبی شخصیات میں مولانا حید عباس،مولانا عقیل موسی،علامہ مبشر حسن،علامہ صادق جعفری،علامہ احسان دانش،علامہ اظہر نقوی اور محمد یاسین سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree