ناصرشیرازی کااغواء، ملی یکجہتی کونسل کا اعلی سطحی اجلاس اسلام آباد میں طلب

20 November 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل کی اہم رکن جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے اغواءکے خلاف ملی یکجہتی کونسل کا اہم اعلیٰ سطحی اجلاس 22نومبر بروز بدھ اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے، ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مجلس حدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعبا س نقوی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصرشیرازی ایڈوکیٹ کی جبری گمشدگی کے خلاف ملی یکجہتی کونسل کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، جس میں کونسل تمام رکن جماعتوں کے سربراہان اور نمائندگان شرکت کریں گے، لیاقت بلوچ نے ناصرشیرازی کے تین ہفتے سے لاپتہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اب تک حکومتی غیر سنجیدہ رویئے کی مذمت بھی کی، لیاقت بلوچ نے کہا کہ اجلاس  میں شرکت کے حوالے سے تمام رکن جماعتوں کو باضابطہ طور پردعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں، ایم ڈبلیوایم کے قائدین سے بھی گذارش کرتے ہیں کے وہ اجلاس میں لازمی شرکت فرمائیں ، اسدعباس نقوی نے ناصر شیرازی کے اغواء جیسے حساس مسئلے پر ملی یکجہتی کونسل کا بروقت اجلاس طلب کرنے پر کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا شکریہ اداکیا اور انہیں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے شرکت کی یقین دہانی کروائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree