وحدت نیوز (تہران) عالمی محبان اہلبیتؑ و مسئلہ تکفیر کانفرنس کاایران کےدارالحکومت تہران میں آغاز، ہوگیا ہے، اس کانفرنس میں دنیا بھر کے 90ممالک سے 500سے زائدشیعہ سنی علماء، مشائخ واکابرین شریک ہیں، پاکستانی وفد کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کر رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق تہران میں سربراہ مجلس خبرگان رہبری آیت اللہ احمد جنتی اورسربراہ تشخیص مصلحت نظام کونسل آیت سید محمود ہاشمی شاہرودی کی سربراہی میں جاری عالمی محبان اہل بیتؑ و مسئلہ تکفیر کانفرنس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی اور ڈپٹی سیکریٹری امور خارجہ علامہ سید ظہیرالحسن نقوی، سربراہ جمیعت علمائے پاکستان(نیازی) پیر معصوم شاہ نقوی، مرکزی صدر جمیعت علمائے پاکستان(نورانی)صاحبزادہ ابولخیر محمدزبیر،گدی نشین درگاہ حضرت لال شہباز قلندرؒ سید ولی محمد شاہ بھی شرکت ہیں۔