وحدت نیوز(لاہور) اہل سنت جماعتوں کی آج ہونے والی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،شہدا کے خون کا قصاص حکمرانوں کی گردن پر قرض ہے،عملی طور پر ملک ملک میں حکمران مفلوج ہو چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں کہا کہ حکمران مستعفی ہو کر اپنی دنیا اور آخرت دونوں بچائیں،حکومتی رویہ ماضی کے آمرانہ رویوں کو مات دے چکا ہے،صحافتی اداروں پر پابندی اطلاعات تک رسائی کے بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے،آزادی صحافت کی جدوجہد تمام صحافی شانہ بشانہ کھڑے ہیں،انہوں نے کہاکہ پارٹی کا سربراہ عدالتی فیصلےرد کرتا ہے وزیر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے نام پر حالات خراب کررہا ہے ،قانون ناموس رسالت میں تبدیلی کی کوشش اور حکومتی بدنیتی سب پر واضح ہو چکی ہے ،نبی اکرم ؐ کی ناموس پر ہمارے ماں باپ ہماری جانیں مال سب قربان ہیں ،شمع رسالت ص کے پروانے ختم نبوت کے قانون پر کسی بھی قسم کے قدغن کو قبول نہیں کرینگے۔