وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نےشمالی وزیرستان میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت کو قومی نقصان قرار دیاہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانیاں وطن عزیز کی سلامتی اوراستحکام کی ضمانت ہیں ،داخلی وخارجی محاذوں پر ہمارے شیر دل سپاہی دشمن کی پرسازش اور حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے شب وروز مصروف عمل ہیں، وزیرستان میں کالعدم گروہوں کا ایک مضبوط نیٹ ورک آج بھی فعال ہے جو پے درپے پاک فوج پر بذدلانہ اندازمیں وار کرتاہے، انہوں نے کہا کہ وطن عزیزمیں دہشت گرد کاروائیوں کا خاتمہ نا ہونے میں ریاستی اداروں کی عدم توجہ سب سے بڑا عنصرہے، نیشنل ایکشن پلان پر درست انداز میں عمل درآمد ناہونے سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، پاکستان کو دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نجات دلانے کیلئے دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے ۔