وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی نے علامہ شیخ اعجازحسین بہشتی کی بحیثیت مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان اور علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری کی مرکزی سیکریٹری امور تربیت نامزدگی کی توثیق کردی ہے، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ شیخ اعجازحسین بہشتی کو بحیثیت مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان اور علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری کو مرکزی سیکریٹری امور تربیت ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ میں شمولیت کیلئے ان کے نام شوریٰ عالی کے اجلاس میں سربراہ شوریٰ عالی حجتہ الاسلام علامہ شیخ حسن صلاح الدین کو پیش کیئے جنہیں مشاورت کے بعد منظور کرلیا گیااور علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے مذکورہ مرکزی رہنماوں کی نئی ذمہ داریوں کی توثیق کردی ہے ، جس کا اعلان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کردیا ہے۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت مرکزی کابینہ ، صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان اور ضلعی عہدیداران نے علامہ اعجاز بہشتی اور ڈاکٹر یونس حیدری کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں رہنماپہلے سے زیادہ لگن اور توجہ کے ساتھ اپنے اپنے شعبہ جات میں فعالیت انجام دیں گے ، واضح رہے کہ اس سے قبل علامہ اعجاز بہشتی ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ میں بحیثیت سیکریٹری امور تربیت اور علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے ۔