وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مرکزی شوری عالی بزرگ عالم دین حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ حسن صلاح الدین حفظہ اللہ کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوری عالی کا2 روزہ اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی امور،پروگرامات سمیت ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ۔اس موقع پر تنظیم سازی سمیت سیاسی منشور اور مجلس کے لائحہ عمل کے حوالےسے خصوصی ملٹی میڈیا بریفنگ بھی دی گئی۔ مرکزی شوری عالی کے اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ عاجہ ناصر عباس جعفری،علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر شیرازی، علامہ سید حسنین عباس گردیزی، علامہ سید ہاشم موسوی، ، علامہ اقبال حسین بہشی، سید اسد عباس نقوی، علامہ عبد الخالق اسدی،صوبائی وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا،آل محمد جعفر ی،علامہ اقبال بہشتی،علامہ جواد ہادی،آئی ایس او کے مرکزی صدر برادر انصر مہدی شریک ہوئے۔