اتخابات میں قومی تشخص کے ساتھ بھرپور شرکت کریں گے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

17 March 2018

وحدت نیوز (کراچی) حکمرانوں اور ریاستی اداروں میں محاز آرائی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، نواز لیگ کو لوٹے گئے قومی خزانے کا حساب ہر حال میں دینا ہوگا،مستحکم ریاست کے قیام کیلئےایوان کی بالادستی انتہائی ضروری ہے،تمام آئینی اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے ملک کی ترقی و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ عدل و انصاف کے حصول اور قانون کی حاکمیت سمیت مختلف امور میں پاکستان کے عوام سنگین مشکلات کا شکار ہیں۔ان مشکلات سے چھٹکارا قانون سازی کے بغیر ممکن نہیں،پارلیمنٹ کا مقصد صرف سیاسی شخصیات و جماعتوں کو تحفظ فراہم کرنا نہیں بلکہ عوام کو ان کےجائز حقوق دلانے کے لیے اور وقت کے تقاضوں کے مطابق قوانین کا اجراء بھی ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام مسجد وامام بارگاہ خدام ِ ارم محمود آباد نمبر4 میں’’  ندائے وحدت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا کہ آئندہ قومی انتخابات میں پورے ملک سے حصہ لیں گے، مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے الائنس یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ہم سے رابطے جاری ہیں، ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، سیاسی جماعتوں کے قائدین پر جوتااچھالنے کے عمل کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی قائدین سے نظریاتی اختلافات کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ جلسے ،جلوس یا مختلف تقاریب میں انہیں اس طرح تضحیک کا نشانہ بنایا جائے۔یہ عمل جمہوری روایت کے منافی ہے جو کسی بھی سیاسی کارکن کا شعار نہیں ہو سکتا۔

 اس موقع پر آئمہ مساجد،مساجد وامام بارگاہ کے ٹرسٹیز، ماتمی انجمنوں کے عہدیداران، ملی تنظیمات کے نمائندگان  نے بڑی تعدادمیں شرکت کی، اس موقع پر مولانا علیم رحمانی،مولانا  غلام علی عارفی ،مولانانثار احمدفردوسی ، مولانا شیخ حسن مطہری نے بھی اظہار خیال کیا، کانفرنس میں  ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ناصر حسینی، ظہیر حیدر زیدی، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنماعلامہ صادق جعفری، میر تقی ظفر،علامہ مبشرحسن اوردیگر رہنما بھی موجودتھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree