ہم نے پاکستانی قوم بنانی ہے،ہر کمزور کے ساتھ کھڑے ہو جائیں گے اور انہیں طاقتور بنائیں گے، علامہ راجہ ناصرعباس

23 March 2018

وحدت نیوز (میانوالی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دورہ جنوبی پنجاب کے آغاز پرمرکزی امام بارگاہ محلہ ہاشم شاہ میانوالی سٹی میں عوامی اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج 23 مارچ یوم پاکستان ہے ہم نے طاقتور بننا ہے اور نشان حیدر کی لاج رکھنی ہے یہ ہماری مادروطن ہے،مولا علی ؑکی پیروی کرنے والی قوم کمزور ہو یہ کیسے ممکن ہے،ہم چودہ سال سے ظلم کی چکی میں پستے رہے لیکن کسی غیر معصوم کو اپنا امام نہیں بنایا، ہم نے پاکستانی قوم بنانی ہے،ہر کمزور کے ساتھ کھڑے ہو جائیں گے اور انہیں طاقتور بنائیں گے، نکلو مسلکوں اور فرقوں سے ہر مظلوم کو گلے لگاو، اگر میانوالی کے مومنین پرچم ولایت کے گرد اکھٹے ہو جائیں تو یہاں سب سے بڑا اجتماع ہو سکتا ہے، اس کے لئے دوستیوں اور تعلقات کو چھوڑنا پڑے گا قربانیاں دینی ہونگی،مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا اور ظلم اور ظالموں کا تعاقب کرنا ہو گا، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری شعبہ تربیت ڈاکٹر یونس اورمرکزی ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات سید محسن شہریار اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدارحسین  نقوی بھی موجودتھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree