قیمتی جانوں کی قربانیوں کے باوجود قانون شکنی کے بجائے پرامن سیاسی جدوجہد کا راستہ اختیار کیا،ناصرشیرازی

02 April 2018

وحدت نیوز(لاڑکانہ) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلین پاکستان برادر ناصر عباس شیرازی کاتین روزہ دورہ سندھ پر رتو ڈیرو پہنچنے پر شاندار استقبال،جشن ولایت علی علیہ السلام سے خطاب، بڑی تعداد میں عوام شریک ،برادر ناصر عباس شیرازی نے کیک کاٹا ۔اس موقع پر انکو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا ۔ ناصرعباس شیرازی نے اپنے خطاب میں استحکام پاکستان کے لیے مجلس وحدت اور اس کی قیادت کے کردار پر روشنی ڈالی ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ملت ہونے کے باوجود کبھی آئین شکنی نہیں ہونے دی،پرامن احتجاج اور سیاسی جدوجہد کا راستہ اختیار کیا،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اپنے شہداء لئے انصاف کے طلبگار ہیں اور اس کے لیے تمام آئینی راستے اختیار کریں گے ،آخر میں ملکی سلامتی اور امن کے لیے دعا کی گئی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree