وحدت نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کا جامعہ بعثت رجوعہ سادات کا دورہ، طلبہ وطالبات کے علیحدہ علیحدہ اجتماعات سے ملکی وبین الاقوامی حالات، قومی سیاسی صورت حالات پر خصوصی خطاب، طلباءوطالبات کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تیاری کی تلقین ،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کہناتھاکہ موجودہ حالات اور عالمی استعماری ساشوں کے مقابلے کیلئے علمائے کرام اور طلاب دینیہ کی ذمہ داریاں ماضی کی نسبت زیادہ بڑھ جاتی ہیں، مختلف شعبہ ہائے زندگی میں دینی طلاب کی فعالیت وقت کا اہم تقاضہ ہے،اس موقع پر جامعہ بعثت کے مسئولین علامہ سید مہدی کاظمی، آغائے نقی ہاشمی ودیگر بھی موجود تھے۔