سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کا کردار آج کی خواتین کے لیے نمونہ عمل ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

27 April 2018

وحدت نیوز (لاہور)  لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز خانہ فرہنگ میں شریکتہ الحسین سنڈے اسکول کی جانب سے تیسری شریکتہ الحسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں علما اور خواتین نے شرکت کی اور سیرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے مہمان خصوصی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اپنے خطا ب میں کہنا تھا کہ جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا تاریخ کی صابرہ اور شاکرہ خاتون ہیں جنہوں نے وقت کے ظالم کی چالاکیوں کا پردہ چاک کیا اور دشمن کے سامنے ایک مزاحمتی قوت ثابت ہوئیں ۔ انہوں نے مدینہ سے کربلا اور پھر دمشق تک کا سفر دین اور شریعت محمدی کی حفاظت کے لیے کیا اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ جناب سیدہ ایک شیر دل خاتون کی شیر دل بیٹی تھیں ، آج کی خواتین کو جناب سیدہ کی حیات طیبہ کا مطالعہ کرنا چاہیے ۔ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ مومنین ماؤں کے لیے نمونہ عمل ہے۔ خواتین کو چاہیے کہ اپنے گھروں میں ایسا ماحول پیدا کریں کے امام زمانہ کے ظہور کی راہیں ہموار کی جاسکیں۔ صرف گھر بیٹھنے یا دعا مانگنے سے امام زمان نہیں آئیں گے امام زمان کے ظہور کے لیے ہمیں میدان عمل میں نکلنا ہوگا، کیوں کہ امام کو کسی دولت و زر کی ضرورت نہیں بلکہ خون جگر کی ضرورت ہے ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں شہید قائد عارف حسین الحسینی نے وحدت کا پرچم بلند کیا اور آج ہم شہید قائد کے معنوی فرزند اپنے قائد کے مشن کو آگے لے کر بڑھ رہ ہیں۔اس مشن میں پاکستان کی خواتین کو کردار زینبی ؑ پر عمل کرتے ہوئے امام زمان کے ظہور کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے انقلابی اقدام اٹھانے ہوں گے۔ تقریب کے اختتام پر شریکتہ الحسین سنڈے اسکول کی جانب سے سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree