تمام مسلمان جوانوں کو حضرت علی اکبر ؑ کو اپنا رول ماڈل بنانا چاہیے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

28 April 2018

وحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین یوتھ ضلع لاہورکے زیر اہتمام حضرت علی اکبر ؑ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے امام بارگاہ حسینہ واشنگ لائن لاہور میں یوم علی اکبر منایا گیا۔ تقریب میں لاہور کے مختلف ٹاؤنز سے کثیر تعداد میں جوانوں سے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں سیرت حضرت علی اکبر علیہ سلام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب حضرت علی اکبر ظاہری اور باطنی طور ہر حوالے سے شبیہ رسول خداﷺ ہیں۔ انہوں نے 18 سالہ زندگی میں اتنی ریاضت کی کہ وہ کامل شبیہ رسول بن پائے۔ جناب علی اکبر ؑکی زندگی کی کوئی رات ایسی نہیں گزری جب وہ ختم قرآن نہ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت علی اکبر علیہ سلام نے ہمیں یہ درس دیا کہ جب تک آپ کے اندر ہمت و طاقت باقی ہے دشمن کے آگے نہ جھکنا ہے اور نہ ہی گرنا ہے۔ یمن کے جوانوں نے سیرت علی اکبر ؑ پر عمل کرتے ہوئے 60 ملکوں کی فوج کو ناک رگڑنے پر مجبور کر دیا۔

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کے جوانوں میں ایک بیداری اور تحریک کی ضرورت ہے۔ جوان کا رول ماڈل کوئی کرکٹر یا فلم اسٹار نہیں بلکہ جوان کو حضرت علی اکبرؑ کو اپنا رول ماڈل بنانا چاہیے تاکہ یمن اور لبنان کے جوانوں کی طرح  عزت و کامرانی پاکستان کے جوانوں کا مقدر بن سکے۔تقریب میں سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی، علامہ حسن رضا ہمدانی، سید حسین زیدی اور سیکرٹری جوانان سید سجاد نقوی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے وحدت یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے جوانوں میں حماد عباس کو زیارات کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree