ایم ڈبلیوایم راولپنڈی اسلام آباد کے تحت یوم مردہ باد امریکا کے موقع پر نیشنل پریس کلب پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، نثار فیضی

08 May 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد)  13 مئی کو عالمی دہشتگرد امریکہ و اسرائیل کے خلاف یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے نہتے اور جنگ سے بے حال شامیوں پر جارحیت کی۔ دنیا بھر میں جتنی بھی بد امنی ہے اس کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواری ہیں جو دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے دنیا بھر میں انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی اور سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخوا ہ علامہ محمد اقبال بہشتی نے مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس میٹنگ کی صدارت جناب برادر اقرار ملک مرکزی سیکریٹری روابط نے کی اور برادر نثار فیضی مرکزی سیکریٹری تعلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں 13 مئی کا احتجاج رسماً ادا نہیں کرنا بلکہ یہ ہماری اخلاقی اور شرعی ذمہ داری ہے کہ ہم عالمی حالات کے تناظر میں اور حضرت امام علیؑ کے فرمان کے مطابق ظالم کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں اپنی آواز بلند کریں ۔

اس میٹنگ میں ضلع راولپنڈی اوراسلام آباد کی کابینہ کے علاوہ وحدت یوتھ کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔ ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد کے مسئولین نے 13 مئی کے احتجاج کو بھرپور طریقے سے اسلام آباد پریس کلب پر منانے کا اعلان کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اس بار دونوں اضلاع ملکریوم مردہ باد امریکہ منائیں گے ۔ مولانا علی شیر انصاری نے تلاوت کلام پاک سے اس میٹنگ کا آغاز کیا اور اختتام پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بھانجے نمبردار فخرعباس مرحوم اور انکی اہلیہ کے علاوہ علامہ علی اکبر کاظمی کے چچا زاد بھائی کے انتقال پر مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree