وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان مے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت شدید بحران کا شکار ہے. سیاستدان اپنے مفادات کی خاطر قوم کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں. اس وقت ملک میں ہیجانی کیفیت ہے. پاکستان کی فارن پالیسی مکمل طور پر ناکام رہی ہے،پاکستان ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کرتا آیا ہے، حالیہ اسرائیلی حملوںپر امت مسلمہ کی خاموشی افسوسناک ہے، شام، عراق، فلسطین اور کشمیر پر ہونے والے مظالم پر او آئی سی اور عرب لیگ کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے،مسلمان حکمران امریکی کاسہ لیسی میں بڑھ چڑھ کر اپنا حق ادا کرنے میں مصروف ہیں. ایک طرف امریکہ اور اس کے اتحادی بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے منتقل کر رہے ہیں.لیکن مسلمان حکمران اس حوالے سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،13مئی کو پاکستان کی سرزمین امریکا مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی. ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی.صوبائی رہنما مہر سخاوت .ثقلین نقوی.ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی اور دیگر موجود تھے۔
سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین 13 مئی کو ملک گیر یوم مردہ باد امریکہ.اسرائیل اور بھارت منائے گی، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے،ریلیاں منعقد کی جائیں گی. 13 مئی کو جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی دولت گیٹ سے گھنٹہ گھر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی. ملتان کے علاوہ لیہ. بھکر. بہاولپور. میانوالی. ڈیرہ غازی خان. مظفرگڑھ. علی پور. رحیم یار خان میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
ا انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے شام. اسرائیل کی جانب سے فلسطین .بھارت کی جانب سے کشمیر میں ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے. امریکہ اس وقت دنیا بھر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا موجب ہے. امریکہ اور اسرائیل مسلسل اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے. انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ تشویشناک ہے. آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے مشکور ہیں. چیف جسٹس کی جانب سے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر سوموٹو ایکشن پر ان کے مشکور ہین. ملک بھر میں اور بالخصوص کے پی کے میں ہمارے کارکنوں کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں. ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل عام کی کے پی کے اور عمران خان ذمہ دار ہیں۔