آمدہ انتخابات، سیاسی اتحاد کی تشکیل کیلئے ایم ڈبلیوایم کے رابطے تیزی سے جاری

24 May 2018

وحدت نیوز (لاہور)  ملک میں آئندہ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ایم ڈبلیوایمکی اعلیٰ قیادت کے مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں سے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے،اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر رہنمائوں کے درمیان موجودہ ملکی صورت حال اور 2018 الیکشن پر تفصیلی گفتگوہوئی۔

ایم ڈبلیوایم کے رہنما ناصرعباس شیرازی نے کہاکہ پاکستان کودرپیش مسائل کے حل میں محب وطن جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما اسدعباس نقوی نے ن لیگ کی منفی سیاست کے خاتمے کے لئے ایم ڈبلیوایم ہم خیال جماعتوں سےساتھ مل کر جدوجہد کریگی، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ وقت آگیا ہے کالعدم تکفیری جماعتوں کے سرپرست جماعت ن لیگ کو اپنی اوقات یاد دلائی جائے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری برادران کا کہنا تھاکہ موجودہ ملکی صورت حال پر ہم خیال جماعتیں اپنی مشاورت جاری رکھیں گی، نگراں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے ناموں پر تمام جماعتوں کو اعتماد ہونا چاہئے،یہ شخصیات غیر متنازعہ ہونی چائیں ،الیکشن کمیشن غیرجانبدارانہ انتخابات کیلئے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے، 2013کے انتخابات غیر شفاف تھےجس کی بناءپر تمام جماعتوں نے انہیں آراوز کا الیکشن قرار دیا تھا، ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہئے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، جس میں آئندہ قومی انتخابات اور ملکی سیاسی صورتحال کے پر تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree