وحدت نیوز (اسلام آباد) جسٹس ناصر الملک کا بطور نگران وزیر اعظم تقررخوش آئندہے امید کرتے ہیں نگران سیٹ اپ شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے گاان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید اسدعباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لئے جمہوری حکومتوں کے تسلسل کی روایت کو مظبوط بنانا ہو گا،نگران حکومت پر شفاف طریقے سے انتقال اقتدار کی بھاری ذمہ داری عائد ہو چکی ہے۔ن لیگ حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں کرپشن لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم کئے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوا۔ تعلیمی اور صحت کے بجٹوں کو سٹرکوں میڑوز پلوں پر لگا دیا گیا۔جھوٹے اعداد وشمار کے گورگھ دھندے کےساتھ عوام کو دھوکہ دیا جاتا رہا۔عوام کے لئے اب پھر فیصلہ سازی کا ایک اور نادر موقع آیا ہے ۔ مادر وطن کے ساتھ مخلص اور دیانت دار افراد کو ووٹ کر کے عوام اپنی قسمت بدل سکتی ہے ۔اقربا پروری برادری قوم ۔مذہب اور لسانیات کی سیاست نے ملک کو تباہ حال کر دیا ہے ۔ انشاللہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر سے تعلیم یافتہ اور دیانت دار امیدواروں کو میدان میں اتارے گی اور ملک دشمن کرپٹ اور لٹیروں کا رستہ روکے گی