وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ شادمان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی ایم ڈبلیو ایم کہ جانب سے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 5 اگست بروز اتوار اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں شہید قائد علامہ عارف حسینی کی برسی کی مناسبت سے حمایت مظلومین کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے. کانفرنس میں پاکستان بھر سے تمام ہم خیال مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے. علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ شہید قائد نے ہمیشہ پاکستانی قوم کو جوڑنے اور اتحاد کا درس دیا. اتحاد بین المسلمین کے لیے شہید کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں. ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو ہونے والے اس اجتماع میں دنیا بھر کے مظلوموں کے حقوق کے لیے طاقت ور آواز بلند کی جائے گی. دنیا بھر کے مسلمانوں بالخصوص شام, یمن, فلسطین, کشمیر اور افریکہ کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں جن پر عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے.علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ حمایت مظلومین کانفرنس میں ان تمام مظلوم مسلمانوں کے لیے موثر آواز بلند کی جائے گی تاکہ دنیا کے ظالموں کو آئینہ دکھایا جا سکے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پنجاب بھر کے مختلف شہروں سے سینکڑوں گاڑیاں قافلوں کی صورت اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اپنے شہید قائد سے محبت کا اظہار کرنے اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں , نگران حکومت کو چاہیے کہ سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہا جا سکے. پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی ، مجلس وحدت مسلمین شعبہ عزاداری سیل کے چیئرمین مین سید خرم نقوی، رائے ناصر علی، امیر عباس مرزا، سید حسین زیدی، علمدار زیدی، سید سجاد نقوی و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔