پاکستان کی داخلہ وخارجہ پالیسی میں نقش برقراررکھنا شہید عارف حسینیؒ کی آرزوتھی ایم ڈبلیوایم جس کی تکمیل میں کوشاں ہے، نثارفیضی

04 August 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری تعلیم نثار فیضی نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد شہید کا برسی اسلام آباد کا ایک عظیم الشان اجتماع ثابت ہو گی۔ برسی میں شرکت کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئی۔ تقریب کا آغاز(آج) 5 اگست بروز اتوار شام پانچ بجے پریڈ گراونڈ میں ہوگا۔جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی خطاب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید قائد عارف حسینی امت مسلمہ کے ایک عظیم رہنما تھے۔انہوں نے وطن عزیز میں غیر ملکی مداخلت روکنے کے لیے استعماری قوتوں کے خلاف موثر آواز بلند کی۔ دنیا بھر کی مذہبی تحریکوں سے مضبوط تعلقات کی بنیاد پر یہود و نصاری انہیں اپنے عزائم کی تکمیل کے راستے کی رکاوٹ سمجھتے تھے،پاکستان کی داخلہ وخارجہ پالیسی میں نقش برقراررکھنا شہید عارف حسینیؒ کی آرزوتھی ایم ڈبلیوایم جس کی تکمیل میں کوشاں ہے، شیعہ سنی وحدت کے فروغ کے لیے شہید قائد کی بے مثال جدوجہدکو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔عارف حسینی ان نادیدہ طاقتوں کی آنکھ کا کانٹا بنے رہے جو ارض پاک کو غیر مستحکم اور بد امنی کا شکار بنانے کے خواہاں تھیں اور بالآخر ڈکٹیٹر ضیا الحق کے دور حکومت میں انہیں شہید کر دیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین شہید قائد کے عظیم اہداف کی تکمیل کے لیے میدان عمل میں نکلی ہے۔ارض پاک کو قائد و اقبال کے خوابوں کی حقیقی شکل دینے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں بسنے والے ہر فرد کو بلاتخصیص مذہب و مسلک برابری کے حقوق حاصل ہوں۔جو وحدت و اخوت اور باہمی احترام کے مضبوط تعلقات سے پروان چڑھے۔انہوں نے کہا کہ اس بار شہید قائد کی برسی کا انعقاد ’’حمایت مظلومین ‘‘ کے عنوان سے کیا جا رہا ہے ۔جس میں یمن،فلسطین ،عراق اور کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلومین سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree