جشن آزادی کے موقع پر نامزد وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات، اہم سیاسی امورپرتبادلہ خیال

15 August 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے71ویں یوم آزادی کے دن پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنمااور نامزوفاقی د وزیر خزانہ اسدعمر
نے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میںخصوصی ملاقات کی،اس موقع ایم ڈبلیوایم کےپر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی،ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری سید محسن شہریار،مرکزی رہنما نثار فیضی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی بھی موجود تھے،اسدعمر نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو یوم آزادی کی مبارکباد دی،سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان تحریک انصاف کے اسد عمر کا وحدت ہائوس آمد پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان تحریک انصاف کے منتخب اراکین اسمبلی ملکی تعمیر ترقی و استحکام کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے نامزد وزیر خزانہ اسدعمر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ایک مثال قائم کریگی،ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے حل میں تمام پاکستانیوں کا اپنا کردار اد کر نے کا وقت آگیا ہے،حکمران عوام کے لئے مثال بنیں اور کفایت شعاری اپناتے ہوئے ملکی وسائل کو ضیاع سے بچائیں،انشااللہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ ایم ڈبلیوایم کھڑی رہے گی،ملکی ترقی و استحکام کے لئے ہم عمران خان کا بھرپور ساتھ دینگے۔

نامزد وزیر خزانہ اسد عمر نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا انشااللہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سیاسی امور میں مجلس وحدت مسلمین سے مشاورت جاری رکھیں گے،ایم ڈبلیوایم کی تعمیری سوچ دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں کے لئے ایک مثال ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کےان مفید مشوروں پر عمل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے،بعد ازا ں نامزد وزیر خزانہ و دیگر اراکین قومی اسمبلی نے ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سرسبز پاکستان مہم کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور پودا لگایا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree