وحدت نیوز(اسلام آباد) امن دشمن عناصر بیرونی اشاروں پر پاکستان و افغانستان میں بد امنی پھیلا رہے ہیں،سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا دکھ کی اس گھڑی میں افغان سفیر کو خصوصی تعزیتی پیغام بھی پہنچایا گیاگذشہ روز کابل میں تعلیمی ادارے میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور بےگناہ شہادتوں پر دلی تعزیت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری سید اسد عباس نقوی نے اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم وفد کے ہمراہ قائم مقام افغان سفیر زرتشت شمس سے ملاقات میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں جس کی مثال دنیا میں کہں نہیں ملتی ۔کئی دہائیوں سے جاری جنگ میں ہزاروں شہری جانبحق ہوئے کابل کے تعلیمی مرکز پر ہونے والے دہشگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بیرونی قوتیں خطے کو ناامن اور ترقی سے دور رکھنا چاہتی ہیں کابل حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے ہمسایہ برادر ملک کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ اس موقع پر کابل تعلیمی مرکز پر حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گی ۔ افغان قائم مقام سفیر نے دکھ کی اس گھڑی میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی عوام میں اخوت و بھائی چارے کا گہرا رشتہ ہے پاکستان نے افغان مہاجرین کے لئے بے مثال خدمات انجام دی ہیں اور ایم ڈبلیو ایم جیسی مثبت قوتوں کا اس خطے میں قیام امن میں کلیدی کردار ہے مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ اقبال بہشتی ،علامہ عبدالخالق اسدی ،نثار فیضی ،سیدمحسن شہریاراور حسن کاظمی موجود تھے ۔