وحدت نیوز (اسلام آباد) گستاخانہ خاکوں کی نمائش منسوخی مسلم امہ کی اخلاقی فتح ہے، مسلم امہ نے اپنے جذبات اور احتجاج کو انتہائی پر امن اندازمیں دنیا کے سامنے پیش کیاان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نےتوہین آمیزگستاخانہ خا کوںکی نمائش کی منسوخی پرمیڈیاسیل سے اپنے جاری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ محبت محمد و آل محمد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔خاکوں کی تیاری اور نمائش مسلمانوں کے جذبات سے کھلم کھلا کھلواڑ تھااس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔اس باب کو ہمیشہ کےلیے بند ہونا چاہیے اور آئندہ اس بات کویقینی بنایا جائے کہ اظہار آزادی کا بہانہ بنا کر کوئی بھی دین و مذھب کے شعائر اور مقدسات کی اھانت کی ذلیل جرآت نہ کر سکے۔ مسلم امہ کے اس متحد ہو کر عالمی اداروں اور آزادی رائےکے نام نہاد علمبرداروں پر واضع کرنا ہوگا کہ اظہار رائے کی آڑ میں توہین مذاہب کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اور اس حوالے سے قانون سازی کی جانی چاہئے ۔انہوں نے مذید کہا کہ مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہاہے، اب یورپی یونین اقوام متحدہ و دیگر ممالک کو ایسی قانون سازی اور اس پر عملدرآمد کروانا چاہیے کہ کوئی شخص مقدسات کی توہین کے متعلق جرآت نہ کرسکے۔