غیروں کی جنگ میں شرکت نا کرنے کا اعلان آزاد خارجہ پالیسی کی جانب قدم ہے ،قوم سرسبزپاکستان اور ڈیم فنڈمیں بھرپور حصہ لے،علامہ راجہ ناصرعباس

08 September 2018

وحدت نیوز (لاہور) غیروں کی جنگ میں شرکت نا کرنے کا اعلان آزاد خارجہ پالیسی کی جانب قدم ہے ،وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں وزیر اعظم کے سرسبز پاکستان اور ڈیم بنائو مہم میں کلیدی کردار ادا کریں گے، ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےقومی مرکز شاہ جمال لاہور میں یوم دفاع ِ پاکستان اورتجدید عہد ولایت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے اغیارکے مفادات کے لئے ملک کو نقصان پہنچایا جس کا خمیازہ آج تک قوم بھگت رہی ہے سویت یونین کو شکست دینے کے لئے ملک میں شدت پسندوں کو پروان چڑھایااور ملک کو دہشت گردی انتہاپسندی کی جنگ میں اسی ہزار جانوں کا ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت نے درست سمت کا تعین کیا ہے،بحیثیت پاکستانی قوم ہمیں اس قومی معاملے پر حکومت کا ساتھ دینا ہو گا ،ہمارے دشمن عیار اور خونخوار ہیں وہ وطن عزیز میں استحکام اور ترقی ہوتا نہیں دیکھ سکتے، اس وقت حکومت کی توجہ ہٹانے کے لئے غیر ضروری ایشوز پر حکومت کو دبائو میں لانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہیں ہماری باشعور عوام کو اس منفی میڈیا وار کا بھر پور مقابلہ کرنا چاہئے اور پروپگنڈے کا شکار ہونے سے خود کو بچانا ہو گا ۔

اس موقع پر سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ڈیم بنائو مہم کی حمایت کرتے ہیں اور اس میں خود بھی حصہ ڈالیں گے بلکہ اس کے لئے بھر پور مہم بھی چلائیں گئے۔ عمران خان کے ساتھ مل کرسرسبز پاکستان اور ڈیم کی تعمیر مہم میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ یہ ملک کی ترقی اور بہتر مستقبل کی جنگ ہے ہر پاکستانی کو اپنا حصہ ضرور ڈالنا چاہئے ۔

بعد ازاں شرکاءنے محترمہ سیدہ زہرانقوی کو رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی، سیمینار میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان ، عہدیداران او رشہریوں کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی ذمہ دار خواتین نے بھی شرکت کی، محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے اپنے خطاب کے دوران تمام سامعین کو آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے آگاہ کیا، اس سیمینار میں محترمہ معصومہ نقوی مرکزی مسئول تنظیم سازی اور محترمہ زاھدہ حسینی معاون آرگنائزر لاہور ن،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے بھی خصوصی خطاب کیا،جبکہ مولانا حسن مہدی کاظمی پرنسپل جامعہ بعثت اور ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی نے خصوصی شرکت کی، اس سیمینار میں محترمہ حنا تقوی کے زیر سرپرستی ننھے بچوں نےپاک فوج کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بہترین ٹیبلو پیش کیا ،میزبانی کے فرائض محترمہ خوبرو گیلانی آرگنائزر شعبہ خواتین لاہور نے انجام دیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree