خطے میں استعماری قوتوں کی چوہدراہٹ کے خاتمے کے بعد محرم الحرام میں شدید سکیورٹی خدشات لاحق ہیں، علامہ باقرعباس زیدی

08 September 2018

وحدت نیوز (کراچی) عزاداری امام حسین علیہ السلام امت مسلمہ کے درمیان وحدت کا مظہر ہے، یہ عزاداری ہی ہے کہ جس نے حسینی اور یزیدی افکار کے درمیان فرق واضح کیا۔ عزاداری کے حوالے سے کسی رکاوٹ کو قطعاََ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں ہونے والے عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے انتہائی مؤثر اور اعلی سطح کے انتظامات انتہائی ضروری ہیں۔ صوبائی حکومت محرم الحرام سے قبل مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور استرکاری کے انتظام کو یقینی بنائے۔وفاقی وصوبائی حکومتیں محرم الحرام میں دوران مجالس و جلوس عزا  بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ رہنماوں نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے آل شیعہ پارٹیز پریس کانفرنس میں اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کیا ۔

 اس موقع پر رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علامہ صادق جعفری،مجلس علماے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین ،ہیت آئمہ مساجدو علمائے امامیہ پاکستان کے رہنما مولانا محمد حسین رئیسی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔رہنماوں کا کہنا تھا کہ عزاداری کے حوالے سے کسی رکاوٹ کو قطعاََ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں ہونے والے عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے انتہائی مؤثر اور اعلی سطح انتظامات انتہائی ضروری ہیں۔اس سلسلے میں وزارت داخلہ کی طرف سے تمام صوبوں کو خصوصی ہدایات کی جائے۔ سیکورٹی کے حوالے سے کسی بھی چھوٹے یا بڑے پروگرام میں معمولی سی بھی غفلت کسی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتی ہے۔بانیان مجالس و جلوس کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ سیکورٹی کے معاملات کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کے لیے پولیس انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔اس کے علاوہ علاقائی ا سکاوٹس اور اپنی مدد آپ کے تحت بھی جلوس و مجالس کی نگرانی کریں۔

رہنماوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان یا فورتھ شیڈول کی آڑ میں عزاداری کے پروگراموں کو محدود کرنے یا دیگر کسی قسم کی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ہم پْر امن اور محب وطن قوم ہیں۔ قانون و انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں لیکن قانون کے نام پر اپنے مذہبی آزادی کے آئینی حق سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔پاکستان بھر میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور انشا اللہ ہمارے تمام روایتی جلوس و مجالس کے پروگرام مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ بغیر کسی قدغن کے جاری رہیں گے۔شیعہ رہنماوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محرم الحرام سے قبل مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور استرکاری کے انتظام کو یقینی بنائے، عزاداری امام حسین علیہ السلام کے اجتماعات کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، عزاداری امام حسین علیہ السلام امت مسلمہ کے درمیان وحدت کی علامت ہے، ایک ہزار سال سے شیعہ و سنی عوام مل کر امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے ایام مناتے ہیں، صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کی راہ میں رکاوٹ بننے والی والے عناصر کیخلاف کارروائی کرے ۔

علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔ اس حوالے سے محرم الحرام کے دوران عزاداری کے پروگراموں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مرکزی عزاداری سیل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم مرکزی سیکرٹریٹ کے انچارج ملک اقرار حسین عزاداری سیل کے سربراہ ہوں گے۔وطن عزیز کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کے مومنین عزاداری سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے عزاداری سیل سے رابطہ کر سکیں گے۔ جلوس و مجالس کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کے لیے عزاداری سیل کی طرف سے ضلعی پولیس افسران کو خطوط بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔عزاداری سیل کے دیگر اراکین میں ظہیر الحسن کربلائی، ارشاد حسین بنگش ،علامہ عبدالخالق اسدی،رانا ماجد،نیئر حسین جعفری،سلیم صدیقی،اکبر شاہ،کربلائی رجب علی،سید سجاد حسین اور ایڈوکیٹ آصف ممتاز ملک شامل ہیں۔عزادران کسی بھی مشکل کی صورت میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ فون نمبر051۔2271111پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ ایم ڈبلیو ایم سندھ عزاداری سیل صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی نگرانی میں رہنما اکبر شاہ و دیگر رہنما اپنے فرائض انجام دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree