وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے، مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ بیگم کلثوم نوازکی وفات پر شریف خاندان کوتعزیت پیش کرتے ہیں ، اللہ تعالیٰ دکھ کی اس گھڑی میں شریف خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے اورمرحومہ کی مغفرت فرمائے۔