انتظامی اداروں نے عزاداروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند نا کیا تو سخت احتجاجی تحریک چلائیں گے، ملک اقرار حسین

02 October 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد)  نواسہ رسول کی عزادری میں قدغن کو برداشت نہیں کریں گئے،یہ پاکستان ہے مقبوضہ کشمیر نہیں ہے انتظامی اداروں نے عزاداروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند نا کیا تو سخت احتجاجی تحریک چلائیں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی آل پاکستان عزادری کمیٹی کے چیئر مین ملک اقرار حسین نے پنجاب عزاداری کمیٹی کے وفد سے ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرح ملک کے باقی حصوں میں بھی انتظامیہ عزاداروں کوتحفظ دینے کی بجائے شر پسند عناصر کے ہاتھو ں یرغمال بنی ہوئی ہے اور عزادری سید شہدا ء کے پروگرامات کے انعقاد میں چند منٹ کی تاخیر پر بھی ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں ۔ مذہبی رسومات پر اس طرح رکاوٹیں تو غیر مسلم ممالک میں بھی نہیں لگائی جاتیں جس طرح سے وطن عزیز میں عزاداری سید شہداء امام حسین کا غم منانے والوں کو رکاوٹوں کا سامنا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ان بے بنیاد ایف آئی آر ز کوختم کیا جائے ،آئین پاکستان کے تحت مذہبی آزادی کو سلب کرنا یا رکاوٹ ڈالنا خود ایک جرم ہے ۔سکیورٹی اداروں کا کام تحفظ فراہم کرنا ہے ناکہ قانون کی تشریح کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں پر بے بنیاد پرچے کاٹ کر انہیں ہراساں کرنا ، عزاداری سید الشہدء ہماری شہ رگ حیات ہے اور ہم اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گئے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree