وطن عزیز کی حفاظت اور دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

28 September 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) سربرا ہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدار ت مرکز ی کابینہ کا اجلاس،اجلاس میں بھارت کے جارحانہ عزائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملکی سلامتی و دفاع کے ہر قسم کی قربانی دینے کا اعادہ بھی کیا گیا ،سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت اور دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے،بھارت سمیت کسی بھی استعماری طاقت کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دینگے،ہم بانیاں پاکستان کی اولاد ہیں پاک دھرتی کے تحفظ کے لئے ہم کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،اجلاس میں ایم ڈ بلیو ایم کا ضمنی الیکشن کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس تقوی نے کہا کہ ملک بھر کے مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان بطور سیاسی مذہبی جماعت ملک کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان میں عوامی قوت رکھتی ہے ہم وطن میں عزیز ترقی و خوشحالی کے خواہا ں ہیں ،ہم خدمت اور عوامی جدوجہد کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کرتے آ رہے ہیں اور آئیند ہ بھی مثبت اور تعمیر ی سیاسی جد وجہد کو جاری رکھیں گے،سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ ملکی مفادات قومی وقار اور کو مقدم رکھتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیاسی سیل نے ماہ اکتوبر میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں کلیدی کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو تمام حلقوں کاجائز لینے کیساتھ ساتھ مقامی سیاسی کونسل کے اراکین سے مل کر ملکی و قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree