وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستانی وزارت خارجہ کے زائرین کو درپیش ویزہ مسائل پر برادر اسلامی ملک عراق کی وزارت خارجہ سے رابطہ کرنےاور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عراقی سفیر سے ملاقات اور زائرین کے مسائل کو اجاگر کرنے پر شکریہ اداکرتے ہیں،ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسد عباس نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سےمیڈیا کو جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ ملک بھر سے لاکھوں زائرین ویزا نہ ملنے کے سبب تاحال پریشان ہیں، زائرین کو درپیش مشکلات کے مستقل حل کے لئے برادر اسلامی ممالک سے ملکر ایک جامع میکینزم بنایا جائے،
انہوں نے کہاکہ زائرین کی مشکلات کا تدارک مجلس وحدت مسلمین کی اولین ترجیح ہے، اس حوالے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زائرین کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے مشکور ہیں، انہوں نے کہاکہ وزرات داخلہ تفتان بارڈر اور بلوچستان بارڈر پر زائرین کو درپیش غیر قانونی مشکلات کو فوری حل کرے،جیکب آباد میں شہید ہونے والی زائرہ زبیدہ خانم کے قاتل پولیس اہلکاروں کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لایا جائے۔