وحدت نیوز (اسلام آباد) بہاولنگرتحصیل فورٹ عباس میں مجلس عزا پر پولیس گردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی کا وفاقی وزیر داخلہ کو احتجاجی مراسلہ ،وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے رابطہ اور آئی جی پنجاب سے ملاقات ، وزیر قانون پنجاب نے آئی جی پنجاب اور علاقہ ڈی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، تفصیلات کے مطابق بہاولنگرکی تحصیل فورٹ عباس میں دوروز قبل مجلس عزا پرپولیس کے حملے اور چادر اور چار دیواری کی پامالی کے بعد خواتین عزاداروں پر بدترین تشدد کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کو احتجاجی مراسلہ جاری کیا ہے، جبکہ انہوں نے آئی جی پولیس پنجاب سے بھی ملاقات کی اور انہیں واقع میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا، بعد ازاں اسدعباس نقوی نے وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ سے بھی رابطہ کیا اور انہیں واقع کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ، خواتین کی توہین اور ان پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس پر، وزیر قانون پنجاب نے آئی جی پنجاب اور علاقہ ڈی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔