مولاناعلی انور جعفری ایم ڈبلیوایم کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کے رکن نامزد

13 November 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) کراچی سے تعلق رکھنے والے مولانا سید علی انورجعفری کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کو رکن نامزد کردیا گیا ہے، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیےمیں کہاہے کہ ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سینیئر رہنمامعروف خطیب اہل بیت ؑ مولانا سید علی انور جعفری کو آئندہ تنظیمی سال کے آغاز تک کیلئے ایم ڈبلیوایم کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کا رکن نامزد کیا ہے، امید ہے کہ مولاناعلی انور جعفری جماعت کی فعالیت اور تنظیمی ڈھانچے کی مظبوطی کے لئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree