وحدت نیوز(اسلام آباد) رسول اکرم ﷺ کی ذات اقدس امت کے درمیان نقطہ اتحاد ہے 12تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پر منایا جائے گا ۔ملک بھر میں ریلیوں اور محافل کے پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ عبدالخالق اسدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہیں نے کہا کہ امام خمینی کے حکم پر دنیابھر کی طرح پاکستان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہدایت پر ہر سال کی طرح اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین 12تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے عنوان سے شایان الشان طریقے سے منائے گی ۔اس سلسلے میں ملک بھر میں جشن میلاد النبی و ہفتہ وحدت کانفرنسز،ریلیاں۔درود وسلام کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا 12ربیع الاول کے دن ملت جعفریہ اپنے اہلسنت بھائیوں کے ہمراہ بھرپور انداز میں جشن میلاد النبی کے دن کو شایان شان طریقے سے منائے گی۔ اور جلوسوں کے رستوں استقبالیہ اور سبیلوں کے سٹالز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
ایم ڈبلیوایم ملک بھر میں جشن میلاد البنی ﷺ کی ریلیاں بھی نکالے گی ،تاکہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و وحدت پیدا کی جاسکے اور امت مسلمہ اپنے مشترکہ دشمن امریکہ واسرائیل کے خلاف متحد ہو سکے ۔جبکہ سترہ ربیع الاول کوبھی مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں میلاد ریلیاں نکالے گی ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز میں عملی وحدت کی داعی جماعت ہے ، ہم تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کے لئے کوشاں رہیں گے ، ہمار اتحادہی مشترکہ دشمن امریکہ و اسرائیلی عناصرکی جانب سے انتشار و نفرت پھیلانے کی مذموم سازشوں کوناکام بنا سکتا ہے ۔ربیع الاول کا مقدس اور بابرکت مہینہ امت محمدی کے لئے اتحاد اوربھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔ ملکی سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جشن میلاد البنی کے جلوسوں اور خصوصا محافل کو خصوصی طورپر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ۔پریس کانفرنس میں نثار علی فیضی مرکزی سیکرٹری تعلیم ایم ڈبلیو ایم سمیت علامہ ضیغم عباس اور علامہ علی شیر انصاری بھی ہمراہ موجود تھے ۔