ایس پی طاہر داوڑکے اغواءکے بعد بارڈرپار مظلومانہ شہادت نے عام شہری کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان عائد کردیاہے، ناصرشیرازی

15 November 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایس پی طاہر داوڑ کی افغانستان میں مظلومانہ شہادت کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پولیس آفیسرکا اغوا اور افغانستان میں شہادت نے کئی سوالات پیدا کر دئے ہیں ،اگر ایک پولیس آفیسر کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو ایک عام پاکستانی شہری خود کو کیسے محفوظ سمجھے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شرازی نے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہاکہ دہشگردی کے خلاف جنگ کو سیاسی مصلحت پسندی کی نظر نہ کیا جائے ۔ایک طرف دہشتگرد عوام کو ہراساں کر رہے ہیں دوسری طرف دن دہاڑے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔حکومت ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت پر افغانستان سے حکومتی سطح پر بات کرئے اور وزارت خارجہ افغان سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروائے۔افغانستان میں موجود دہشگردی کے محفوظ ٹھکانے خطے کے امن کے لئے ہنوز خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔ آخر کون بتائے گا کہ کیسے دن دیہاڑے ایک پولیس آفیسر اغوا ہوجاتا ہے اور اسے بارڈر کراس کروایا جاتا ہے اور پھر تشدد کیا جا تا ہے ۔ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت کی تحقیقات کی جائیں اور عوام کو حقائق بتائے جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree