وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے اجتماع پر تکفیری دہشت گردوں کے خود کش حملے کے خلاف مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ کابل میں جشن عید میلاد النبی صلی علیہ وآلہ وسلم کے اجتماع پر خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں،دشمن اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے تکفیری دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے،شدت پسندوں اور تکفیریت کیخلاف مسلم امہ کو متحد ہو کر لڑنا ہوگا،افغانستان میں امریکہ انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ کے سبب خطے کے دہشتگرد معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں،جب تک خطے سے امریکہ کے ناپاک وجود کا خاتمہ نہیں ہوتا قتل غارت گری کا سلسلہ جاری رہے گا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان عاشقان رسول ﷺ کے پر امن اجتماع پر بذدلانہ حملے کی پر روز مذمت کرتی ہے جبکہ قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔